۔،۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا محاصرہ(کرفیو)111ویں روز بھی جاری اور دنیا خاموش۔نذر حسین۔،۔

شان پاکستان مقبوضہ کشمیر۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا محاصرہ(کرفیو)111ویں روز بھی جاری اور دنیا خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے، کرفیو کے باعث وادی کشمیرو جموں اور لداخ کے مسلم اکثریتی علاقوں میں معمولات زندگی سے مفلوج ہو کر رہ گئے ہیں، پہلے سے مشکلات میں گرفتار کشمیریوں کی پریشانیوں میں بارش اور برفباری نے اور بھی اضافہ کر دیا، مقبوضہ وادی کشمیر کو بیرونی دنیا سے ملانے والی واحد سرینگر جموں شاہراہ برف باری کی وجہ سے موسم سرما میں اکثر بند رہتی ہے، بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے چپے چپے پر فوجی اور پولیس اہلکار تعینات کر رکھے ہیں۔ انٹرنیٹ اور موبائل فون کی سروسز مکمل طور پر عرصہ سے معطل کر دی جا چکی ہیں۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے