۔،۔ ناروے میں قرآن مجید شہیدکرنا دہشت گردی ہے:محمدناصراقبال خان۔،۔
ملعون کونشان عبرت بنایاجائے:رضاایڈووکیٹ،اشفاق کھرل،تنویرخان، وسیم قریشی،شکیل اعوان
مذہبی عقائدپرشب خون برداشت نہیں:فیصل پاشا، سلمان پرویز، سلطان بٹ،اشرف عاصمی،ناصرچوہان

انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدر محمدناصراقبال خان،سیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ،چیف آرگنائزر اشفاق احمدکھرل ایڈووکیٹ،مرکزی آرگنائزرمحمد فیصل پاشا،مرکزی سینئر نائب صدور تنویرخان،مخدوم وسیم قریشی ایڈووکیٹ،محمداشرف عاصمی ایڈووکیٹ، نائب صدور نوشادحمید،سلمان پرویز،ناصرچوہان ایڈووکیٹ، شکیل اعوان، ممتازاعوان،محمدشاہدمحمود،ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سلطان حسن بٹ،صدر پنجاب محمدیونس ملک،نائب صدور پنجاب رانافیاض امین، جان محمدرمضان اورصدرشیخوپورہ عمران حیدر نے کہا ہے کہ ناروے میں قرآن مجید شہیدکرنے کی سازش بدترین دہشت گردی ہے،ناروے حکومت اپنے انتہاپسند شہری کواس قسم کی شرپسندی کرنے کی اجازت کس طرح دے سکتی ہے۔ انسانوں کے مذہبی عقائدپر شب خون مارناانہیں قتل کرنے سے بڑاسانحہ بلکہ گناہ کبیرہ ہے۔ناروے حکومت اس ملعون سمیت حواریوں کونشان عبرت بنائے۔پاکستان کی طرح تمام اسلامی ملک ناروے کے سفیروں کوطلب کرکے شدیداحتجاج کریں اور اگرناروے آئندہ اس قسم کے واقعات کی روک تھام نہیں کرتا تواسلامی ملک اس کے سفیروں کو ملک بدراورمعاشی بائیکاٹ کردیں۔اگرمغرب مہذب ہوتاتووہاں بار بار اسلام اوراہل اسلام کے جذبات واحساسات پررکیک حملے نہ ہوتے۔ناروے میں قرآن مجید کوشہادت سے بچانے کیلئے مشتعل مسلمان نوجوان کابروقت ایکشن حقیقت میں ری ایکشن اوردنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کاغماز تھا۔وہ ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔اجلاس میں 27نومبربروز بدھ لاہورہائیکورٹ چوک میں ناروے حکومت کے آشیربادسے قرآن مجید شہیدکرنے کی مذموم سازش، بابری مسجد کی شہادت کے کئی برسوں بعدبھارتی سپریم کورٹ کی انصاف گردی، کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں اور کشمیریوں کی مسلسل نسل کشی اورکاشانہ ویلفیئرہوم میں سی ایم آئی ٹی کے منتقم مزاج چیئرمین کی مسلسل اوربیجااورانتقامی مداخلت کیخلاف پرامن احتجاجی مظاہرہ ہوگا۔ ورلڈکالمسٹ کلب کے مرکزی چیئرمین اور سینئر صحافی محمددلاورچوہدری امن اورانسانیت کے حامی قلم کاراورقانون دان بھی اس منفرد مظاہرے میں شریک ہوں گے جبکہ کشمیرکی آئینی پوزیشن کی بحالی اوربابری مسجدکی تعمیرنو کے حق میں قرارداد بھی پیش کی جائے گی۔مقررین نے مزید کہا کہ دنیا بھر کی شیطانی قوتوں کااسلام اوراہل اسلام کیخلاف گٹھ جوڑ تشویشناک ہے۔مسلمان کمزور ہیں اورنہ وہ اپنے دین اسلام پرحملے برداشت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے پلیٹ فارم سے دنیا کے متعدد ملکوں میں ناروے کی متعصب حکومت کیخلاف پرامن احتجاجی مظاہروں کااہتمام کیاجائے گا۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے