۔،۔ بینک کے جعلی پیغامات بھیج کر شہریوں کو لوٹنے والا گروہ گرفتار۔سعودی عرب۔،۔

شان پاکستان سعودی عرب ریاض۔ سعودی میڈیا کے مطابق دو برس سے پولیس سائبر کرائم کے گروہ کا تعاقب کرتی رہی بالآخر پولیس نے مختلف جگہوں پر چھاپے مار کر جبکہ 9 افراد کو مکہ اور 4 کو قصیم سے حراست میں لے لیا۔پولیس ترجمان کے مطابق یہ منظم گروہ انعامی رقم اور بینک اکاونٹ کی تجدید سے متعلق جعلی اطلاعات صارفین کے موبائل پر بھیج کر اکاونٹ ہولڈر سے بینک معلومات حاصل کرنے کے بعد انہیں رقم سے محروم کر دیا کرتا تھا جس پر شہریوں کی طرف سے مسلسل شکایات کے بعد پولیس نے چھاپہ مار کر 13 کارندوں کو گرفتار کر لیا، پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ گرفتار ہونے والوں کی عمریں 30 سے60 سال کے درمیان ہے یہ لوگ سادہ لوح شہریوں کو انعام کا لالچ دے کر معلومان حاصل کرتے تھے، مجرموں سے متعدد موبائل فون،سم کارڈز، کمپیوٹر اور وارات میں استعمال ہونے والے دیگر آلات بر آمد ہوئے ہیں۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے