۔،۔ سعودی عرب طائف میں مقیم پاکستانی خاتون کے ساتھ بہیمانہ تشدد پر شوہر گرفتار۔،۔

شان پاکستان سعودی عرب طائف۔ سعودی عرب کے میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں بند گھر کے اندر سے خاتون کے چیخنے چِلانے کی دل ہلا دینے والی صدائیں سنائی دی جا سکتی تھیں۔ آوازوں سے یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں تھا کہ گھر میں بسنے والی خاتون پر بہیمانہ تشدد کیا جا رہا تھا، جس شخص نے یہ ویڈیو شیئر کی تھی اس کے بیان کے مطابق اس گھر سے روزانہ مار پیٹ کی آوازیں سنائی دی جاتی ہیں کبھی کبھار کھلی کھڑکی سے مدد کی پکار کی آواز بھی سنائی دی جاتی تھی اب کھڑکی کو بند کر دیا گیا ہے مگر مار پیٹ اب بھی سنی جا سکتی ہے،جس پر سوشل میڈیا صارفین نے پولیس کو اطلاع دی اور فوری طور پر کاروائی کا مطالبہکیا جس پر طائف پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے خاتون کے شوہر کو حراست میں لے لیا، پولیس ترجمان کے مطابق ملزم پیشہ کے اعتبار سے اسکول ٹیچر ہے اور شراب کے نشے کا عادی ہے، پولیس نے تاہم مذکورہ شخص کا نام اور قومیت کو ظاہر نہیں کیا۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے