۔،۔ پرویز مشرف کا موقف سنے بغیر فیصلہ محفوظ کرنا انصاف پر سوالیہ نشان بن سکتا ہے۔طاہر حسین سید۔،۔
پرویز مشرف (امیلو ئی ڈوسس)جیسی خطرناک بیماری سے جنگ لڑ رہے ہیں۔ اے،پی،ایم، ایل

کراچی(اسٹا ف رپورٹر) آل پاکستان مسلم لیگ کے سینیئر رہنما اور سیکر یٹری اطلعاط و نشریات طاہر حسین سید نے کہا ہے کہ ساری دنیا جانتی ہے کہ صابق صدر پرویز مشرف (امیلو ئی ڈوسس)جیسی جان لیوا بیماری میں مبتلا ہیں۔جس کا مسلسل علاج جاری ہے جس کی تمام رپوٹس اور میڈ کل سرٹیفکیٹ دبئی میں موجود کو نصلیٹ سے بھی تصدیق ہوچکی ہے پرویز مشرف اپنی بیماری اورسیکورٹی کی وجوہا ت کی بنا پرخصوصی عدالت میں اپنا مو قف پیش کرنے سے قاصر ہے۔ایک طرف ملک میں ایک سابق مجرم وزیراعظم کو علاج کی غرض سے بیرون ملک بھیج کر نئی تاریخ رکم کی گئی ہے دوسری طرف سابق صدر پرویز مشرف کا موقف سنے بغیر کوئی بھی فیصلہ محفوظ کرلینا انصاف کے تقاظوں پر سوالیہ نشان بن سکتا ہے پرویز مشرف نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیاہے اور وہ واحد چیف آف آرمی اسٹاف ہیں جومتعدد بارعدالتوں کے سامنے پیش ہو چکے ہیں تمام زمینی حقائق اور انصاف کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے محفو ظ شدہ فیصلے کو معطل کرکے سماعت کو ازسرنو ع شروع کیا جائے۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے