۔،۔ مسجد المدینہ دارالسلام نورن برگ میں محفل میلاد النبیﷺ کا اہتمام۔،۔

شان پاکستان جرمنی نورن برگ۔ جرمنی کے شہر نورن برگ میں ایک پروقار اور روحانی محفل میلاد مصطفی ﷺ زیر سرپرستی مذہبی اسکالر مفتی ممتاز حسین پیرزادہ مسجد المدینہ دارلسلام نورن برگمیں منعقد ہوئی جس کے مومان خصوصی تحریک منہاج القرآن ڈنمارک کے ڈائریکٹر مفتی ارشاد حسین سعیدی، خاندان غوثیہ اشرفیہ کے چشم و چراغ صاجزادہ سید علی الاشرفی الجیلانی، سید سیماب حیدر، اور محمد حماد قادری تھے جبکہ نقابت کے فرائض عزیز خان نے سر انجام دیئے، نعتوں کے خوبصورت گلدستے۔ شاہد بلوچ، محمود صابری، اللہ دتہ اور یورپ کے ہر دلعزیز نعت خواں محمد حماد قادری اور بچوں نے پیش کر کے سامعین کو محفوظ کیا، ابتسام علی اور اصفیاء علی نے قرآن کی پرسوز تلاوت کر کے عاشقان رسول کے ایمان کو تازہ کیا، صاجزادہ سید علی الاشرفی الجیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا خدا ہر چیز عطاء کرتا ہے لیکن حضور ﷺ کے وسیلے سے دیتا ہیحضرت آدم کی توبہ بھی آقا کے وسیلہ سے قبول ہوئی تمام صحابہ کرام کا یہ طریقہ تھا کہ جب بھی مانگتے آقا کے وسیلے سے مانگتے تھے۔ سید سیماب حیدر شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صرف میلاد منانا کافی نہیں بلکہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ایک ایسا ادارہ بنایا جائے جس میں بچوں، نوجوانوں کو اسلام کی تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا جائے، شوکت مدنی نے اپنے خطاب میں سیرت کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالی، مفتی ارشاد حسین سعیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خدا نے احکامات مثلاََ روزہ، نماز، زکواۃ اور حج کے طریقے نبی ﷺ نے ہمیں سکھائے اور ادب ﷺ خدا نے ہمیں بتایا کہ نبی کی مجلس میں کیسے بیٹھنا ہے کس طرح دھیمی آواز میں بات کرنی ہے اور اگر اُمت نے ادب مصطفے نہیں کیا تو ان کے تمام اعمال برباد کر دوں گا، حاجی نذیر، محمد شہباز، عامر خان اور عزیز خان نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا درود و سلام کے بعد اجتماعی دعا ہوئی اور عاشقان رسولﷺ کو لنگر مصطفوی پیش کیا گیا۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے