۔،۔ مسلح شخص نے نامعلوم وجوعات کی بنا پر اسکول کی پارکنگ میں 2افراد کو قتل کر دیا۔،۔

شان پاکستان امریکا کیلی فورنیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق کیلی فورنیا Kalifornienمیں سارہ اینڈرسن ایلیمینٹری اسکول Sarah Anderson Elementaryکی کار پارکنگ میں ایک شخص نے نامعلوم وجوعات کی بنا پر اندھا دھند فائرنگ کر کے 2 افراد کو ہلاک کر دیا جبکہ اسکول انتظامیہ نے والدین کو کال کر کے پولیس کی نرانی میں بچوں کو گھر پہنچا دیا۔ ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی پولیس نے حملہ آور کا تعاقب کیا جس پر اُس نے خود کو بھی گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا (خود کُشی) کر لی۔ پولیس ترجمان کے مطابق حملہ آور چند روز قبل ہی جیل سے رہا کیا گیا تھا پولیس ترمان کا مزید کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والوں اور حملہ آور کے درمیان نا خوشگوار تعلقات تھے پولیس نے حملہ آور اور ہلاک ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں ک۔ واضح رہے کہ امریکا میں سال 2019کے دوران اسکولز میں فائرنگ کے 45 واقعات رونما ہو چکے ہیں۔ یہ بھی بتاتے چلیں کہ تین روز کے دوران یہ دووسرا حملہ تھا۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے