۔،۔ لاس ویگاس ویلی میں مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ تین افراد ہلاک۔،۔

شان پاکستان امریکا لاس ویگاس۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست نیواڈاNevada کے شہر لاس ویگاس ویلی Las Vegas میں ایک انجن والا مسافر بردار طیارہ R-22 نا معلوم وجوعات کی بنا پر پرواز کے کچھ ہی دیر بعد ہچکولے کھانے کے بعد پائلٹ گہری کھائی میں جا گرا گرنے کے بعد اچانک آگ بھڑک اُٹھی، طیارے میں پائلٹ کے ہمراہ 2مسافر سوار تھے، رپورٹ کے مطابق حادثہ میں تینوں افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے اطلاع کے مطابق دشوار گزار راستوں اور موسم کی خرابی کے باعث امدادی کام میں رکاوٹیں تھیں جس کو مد نظر رکھتے ہوئے امدادی کام کو روک دیا گیا ہے۔طیارے نے ریاست نیواڈا میں واقع امریکی فضائیہ کے بیس سے پرواز بھری تھی تاہم امریکی فضائیہ نے واضح کیا ہے کہ تباہ ہونے والا طیارہ ملٹری نہیں نجی ہے اور طیارے میں سوار تمام افراد بھی سویلین تھے۔ حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے