۔،۔لندن برج پر پولیس کی فائرنگ۔ایک ہلاک،ایک گرفتار اور متعدد زخمی۔،۔

شان پاکستان برطانیہ لندن۔ برطانوی خبر رساں ادارے (این این آئی) کے مطابق برطانوی دارالحکومت کے علاقہ لندن برج پر فائرنگ کے نتیجہ میں ایک شخص ہلاک ایک گرفتار اور متعدد زخمی، رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے بعد لندن برج اور اطراف کی تمام سڑکوں کو احتیاطی طور پر بند کر دیا گیا، پولیس ترجمان کے مطابق نا معلوم وجوعات کی بنا پر لندن برج پر جھگڑا ہونے پر چاقو بردار شخص نے قریب کھڑے افراد پر چاقو سے حملہ کر دیا پولیس نے موقع پر پہنچتے ہی فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجہ میں چاقو بردار شخص موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ کچھ لوگ زخمی بھی ہو گئے تھے جن کو بعد اذاں اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ایک شخص کو پولیس نے حراست میں بھی لے لیا۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے