۔،۔ چوہدری محمد الطاف شاہد پی ایس پی برطانیہ اوریورپ کے صدرمقرر۔،۔
پی ایس پی کے سواکوئی پاکستان میں فعال سیاسی جماعت کا خلاء پرنہیں کرسکتی: مصطفی کمال

پاک سر زمین پارٹی کے بانی ومرکزی چیئرمین سیّدمصطفی کمال نے برطانیہ اوریورپ میں پی ایس پی کے اغراض ومقاصدکے ساتھ بھرپورکمٹمنٹ کامظاہرہ کرنے اورسات سمندرپاراوورسیزپاکستانیوں کوپی ایس پی کے پلیٹ فارم پر منظم ومتحرک کرنے کیلئے گرانقدرخدمات انجام دینے پر چوہدری محمد الطاف شاہدکودوسری بار صدرمقررکردیا ہے۔پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل رضاہارون نے چوہدری محمدالطاف شاہد کی تقرری کاباضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی صدر انیس احمدقائم خانی نے چوہدری محمد الطاف شاہد کی تقرری پران کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کااظہارکیا ہے۔پاک سر زمین پارٹی کے بانی ومرکزی چیئرمین سیّدمصطفی کمال نے برطانیہ اوریورپ میں پی ایس پی کے صدر چوہدری محمدالطاف شاہد کے نام اپنے ایک خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ پی ایس پی کے سواکوئی پاکستان میں فعال اورنظریاتی سیاسی جماعت کا خلاء پرنہیں کرسکتی۔عہدحاضر میں پاکستان کے اندرزیادہ تر پارٹیاں نظریہ ضرورت اورمالیاتی سیاست کی علامت بن کرابھری ہیں جبکہ واحد پاک سرزمین پارٹی ملک میں نظریاتی سیاست کی علمبردار ہے اورہم آئندہ بھی اقتدارکیلئے جمہوری اقدار،اپنے نظریات،فلسفہ سیاست اوراصولوں پرسمجھوتہ نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ نظام کی تبدیلی کے نام پرعوام کوبیوقوف بنایاگیا،2018ء کے انتخابات میں بدترین دھاندلی ہوئی اورپی ایس پی کے مینڈیٹ پرشب خون ماراگیاورنہ آج ایوانوں میں بیٹھے زیادہ ترلوگ زندانوں میں ہوتے۔پاکستان کاہرمحب وطن فرداورسنجیدہ طبقہ پی ایس پی کواقتدارمیں دیکھنے کاخواہاں ہے۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے