۔،۔ مودی سرکار کے مسلم مخالف بل پر بھارتی ریاست آسام میں احتجاج۔2ہلاک۔،۔

شان پاکستان آسا م گوہاٹی۔ مودی سرکار کے مسلم مخالف بل پر بھارتی ریاست آسامAssam میں مظاہرین نے کرفیو کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا رپورٹ کے مطابق پولیس اور مظاہرین میں جھڑپ کے دوران 2 افراد ہلاک جبکہ درجنوں مظاہرین زخمی بھی ہوئے۔ لوکل میڈیا رپورٹ کے مطابق مودی کے متنازع بل کے خلاف ریاست آسام کے مختلف اضلاع میں کرفیو کے باوجود ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے، کاروبار زندگی شدید متاثر ہوا اس دوران تجارتی اور تعلیمی ادارے بند رہے، مظاہرین نے سڑکوں پر ٹائر جلائے، سڑکوں کو بلاک کر دیا گیا۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے