۔،۔ بی بی شہیدکی باریویں برسی ان کی جائے شہادت پر منانے کا اعلان۔قیصر ملک برلن جرمنی۔،۔

برلن۔چیئر مین بلاول بھٹو اور پارٹی نے یہ کام گیارہ سال کیو ں نہیں کیا اسکا جواب تو قیادت دے گی مگر جیالے اب متحرک ہو گئے ہیں کہ بی بی شہید کی برسی کا جلسہ ایک چیلنج ہے، کیونکہ آج تک پاکستان پیپلز پارٹی کے خلاف جو خصوصی پروپیگنڈہ کرایا جاتا رہا ہے اور خاص کر پیپلز پارٹی کی قیادت بلاول بھٹو صاحب اور سابق صدر جناب آصف علی زرداری کی کردارکشی کی جو مذموم مہم چلوائی جاتی رہی ہے یہ جلسہ اسکاتوڑ ہو گا،یہ باتیں پاکستان پیپلز پارٹی جرمنی کے سینئر راہنما قیصر ملک نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کیں،انہوں نے کہا ضیاء الحق مردود نے ایک خاص قسم کی کھیپ تیار کی تھی جواب ماشاء اللہ جوان ہو گئی ہے،جس کا کام صرف پیپلز پارٹیکی قیادت کے خلاف جو بھی منہ آئے بک دیں، جس طرح کا بھی گٹھیا سے گٹھیاالزام جس میں سچائی کا شائبہ بھی نہ ہو لگا دیں ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں بلکہ ان کو روٹی کپڑا اور مکان کاکا خرچہ اسی محنتانے کی وجہ سے ملتا ہے،قیصر ملک نے مذید کہاکہ اس جلسہ میں پیپلز پارٹی کے وہ کارکن بھی انشائاللہ شریک ہونے جو کسی بھی وجہ سے عرصہ دراز سے خاموش تھے،اب ان سب کی خواہش ہوگیکہ ہم اپنے قائد جناب ذوالفقارعلی بھٹو کی تصویر بے نظیر بے نظیر،،چاروں صوبوں کی زنجیر بے نظیر بے نظیرکو نذرانہ عقیدت اسجگہ پر جا کر پیش کریں جہاں اسنے اسملک پاکستان کے غریب عوام کے حقوق کی جنگ لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا تھا،سب جانتے ہیں کہ وہ جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی اب وہی مشن وہی علم لے اسی بے نظیر کا لخت جگر جناب بلاول بھٹوزداری اسکی قیادت کررہا ہیانہوں نے آخرمیں کہا کہ بی بی شہید کی برسی پر ہونے والا جلسہ ان سب ضیا الحقیوں اور ان عوام دشمنوں کے منہ پر ایک زوردار طمانچہ ہو گا جو اج تک پیپلز پارٹی ختم ہو جانے کا پروپیگنڈہ کرتے رہے ہیں اوران بغض بھٹو رکھنے والے، بغض زرداری رکھنے والے سب منافقوں کے منہ پر بھی طمانچہ ہو گاجو خفیہ طور پر ہروقت پیپلز پارٹی کی قیادت کے خلاف کردارکشی کی مہم کو فنانس کرتے ہیں یہ جلسہ انشاء اللہ تاریخ سازہوگا اسکے پہلے کی طرح ہرطرف بھٹو ہی بھٹو ہونے لگے گا اور ایک مرتبہ پھر گلی گلی کوچہ کوچہ بلاول بھٹو کی قیادت میں پارٹی ترنگے کا راج ہو گا، اور یہ جلسہ آئندہ کے لئے عوامی پاکستان کی بنیاد رکھے گا۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے