۔،۔کیا یوکرائین ایئر لائن کا مسافر بردار طیارہ خود ایران کے میزائل کا نشانہ بنا؟۔،۔

شان پاکستان ایران۔واشنگٹن۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پینٹا گون Pentagonکے ایک دفاعی عہدہ دار کا کہنا ہے کہ ایران نے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے جواب میں ایران نے جو میزائل فائر کئے تھے ان میں سے ایک نے بد نصیب طیارے کو مار گرایا جس میں جہاز کے عملے سمیت 176 افراد ہلاک ہو گئے۔ Pentagon کے ذرائع نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ ان کے انٹیلی جنس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سیٹلائٹ تصاویر میں کئی انفرا ایڈ دھماکے نوٹ کئے گئے ہیں ان سے ظاہو ہوتا ہے کہ راکٹ یا میزائل فائر کئے گئے ہیں اور یہ ایک دھماکے کو بھی ظاہر کرتے ہیں۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے