۔،۔برطانیہ کے یورپی یونین سے باہر نکلنے کی راہ ہموار ہو گئی۔،۔

شان پاکستان برطانیہ لندن۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق یورپین یونین سے اخراج کے متعلق بل ایوان میں پیش کیا گیا، ارکان پارلیمنٹ نے وزیر اعظم بورس جانسن کی حمایت کرتے ہوئے برگزٹ بل Brexitکثرت رائے سے منظور کر لیا جس کے بعد اب بریگزٹ کی راہ میں حائل بڑی رکاوٹ دور ہو گئی، تاہم برطانوی دارالعوام سے بل منظوری کے بعد اب یہ بل ہاوس آف لارڈز یعنی دارالامر میں بھیجاجائے گا۔ بل کی حمایت میں 330 ارکان جبکہ مخالفت میں 231 ارکان نے رائے دی جس پر اسپیکر نے بل کی منظوری کا اعلان کر دیا۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے