۔،۔ نیروبی میں دھوکہ باز شوہر کو بیوی نے 17 امریکی ڈالر میں بیچ دیا۔،۔

شان پاکستان نیروبی۔،۔ Nairobiاوڈیٹی سینٹرلOddity Central روزنامہ کے مطابق کینیا Keniaکی ایک رہائشی خاتون مکواناMakwanaنے اپنے دھوکہ باز اور بے وفا شوہر کو اس کی گرل فرینڈ کے ہاتھوں 17 امریکی ڈالر میں فروخت کر دیا جو پاکستان کرنسی میں تقریباََ 2600 روپے بنتی ہے،رپورٹ کے مطابق خاتون کو شک تھا کہ اس کے شوہر کا کسی دوسری عورت سے رابطہ ہے چند دن مسلسل تاک میں رہنے کے بعد ایک دن اچانک شوہر کو رنگے ہاتھوں پکڑنے پر اسے مار پیٹ کر گھر سے نکال دیا، بعد اذاں وہ شوہر کی دوست کی طرف متوجہ ہوئی اس نے شوہر کی گرل فرینڈ کو کہا کہ تم اسے 20 امریکی ڈالر میں خرید سکتی ہو سودا 17 ڈالر پر طے ہوا خاتون نے لگے ہاتھوں شوہر کو بیچ کر ملنے والی رقم سے بچوں کے لئے نئے سال پر نئے کپڑے خرید لئے،Makwana کا کہنا ہے کہ شوہر کے بغیر ایک مطمئن زندگی گزار رہی ہوں۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے