۔،۔ برطانوی شاہی جوڑے نے سینئر شاہی حیثیت سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا۔،۔

شان پاکستان برطانیہ لندن۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق شہزادہ ہیری اور میگھن نے نے سرکاری طور پر سینئر شاہی حیثیت سے دستبرداری کا اعلان کر دیا،دونوں کے بیان کے مطابق وہ اپنا وقت برطانیہ اور شمالی امریکا کے درمیان گزارنا چاہتے ہیں، بی بی سی کے مطابق اس بیانسے پہلے ملکہ برطانیہ یا شہزادہ ولیم سمیت کسی شاہی خاندان کے فرد سے کوئی مشورہ نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے بکنگھم پیلیس کو مایوسی ہوئی ہے۔ شہزادہ ولیم اپنے بھائی کے لئے فکر مند ہیں ہیری کے مطابق وہ اپنی بیوی کے سلسلہ میں پریس سے ناراض ہیں۔انھوں نے کہا تھا کہ وہ اور ان کے بھائی شہزادہ ولیم مختلف راہوں پر گامزن ہیں۔شہزادہ ہیری نے کہا تھا ’میرے اور شہزادہ ولیم کے مابین اچھے دن بھی ہوتے ہیں اور برے بھی۔ ہم بھائی ہیں، اور ہمیشہ بھائی رہیں گے۔‘گذشتہ برس ایک دستاویزی فلم میں ڈیوک اور ڈچز آف سسیکس کو ان کے افریقہ کے جنوبی خطے کے دورے کے دوران فلمایا گیا تھا۔اسی دستاویزی فلم میں شہزادہ ہیری سے جب پوچھا گیا کہ کیا انھیں اس کی پریشانی ہے کہ ان کی بیوی کو اسی طرح کے دباؤ کا سامنا ہے جو ان کی ماں لیڈی ڈیانا کو تھا جو 1997 میں پیرس میں ایک کار حادثے میں وفات پا گئیں تھیں، تو انھوں نے کہا ‘میں ہمیشہ اپنے خاندان کا تحفظ کروں گا، اور اب میرا خاندان ہے جس کا مجھے تحفظ کرنا ہے۔شہزادہ ہیری کے مطابق ’میری ماں جن حالات سے گزری اور ان کے ساتھ جو کچھ ہوا، وہ بہت اہم ہے۔ اور یہ نہیں کہ میں کسی وسوسے کا شکار ہوں، میں چاہتا ہوں کہ تاریخ اپنے آپ کو پھر نہ دہرائے۔‘شہزادہ ہیری نے اپنی ذہنی صحت اور روز مرّہ کے دباؤ کے حوالے سے کہا تھا کہ اس سے روزانہ نمٹنا پڑتا ہے۔ شہزادہ ہیری نے کہا تھا ’میں نے سوچا تھا کہ میری مشکلیں ختم ہو چکی ہیں، لیکن وہ پھر اچانک واپس آگئیں۔ مجھے ان سب سے نمٹنا پڑتا ہے۔‘

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے