۔،۔ پاکستان جرمن پریس کلب کی طرف سے کاروباری حضرات کے لئے پر تکلف عشائیہ کا اہتمام۔نذر حسین۔،۔

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ پاکستان جرمن پریس کلب کے صدر سلیم پرویز بٹ نے خصوصی طور پر خالد آرائیں چیئرمین آل پاکستان کیبل نیٹ ورک، الکرم ٹیکسٹائل، گل احمد ٹیکسٹائل، لطیف ٹیکسٹائل، مانڈویا ایکسپریس، جی۔پی۔ایس کے مالکان کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا۔ ٹیکسٹائل ڈیزائن کی نصف صدی،ہائیم ٹیکسٹائل Heimtextil کی عالمی نمائش 50ویں بار جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں شروع ہو چکی ہے،اس عالمی نمائش میں 65 ممالک سے 2952 کاروباری فرموں (فیکٹریوں) نے شرکت کی ہے۔ ٹریڈ ڈولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان( Trade Development Authority of Pakistan: TDAP)کے مطابق دنیا کے سب سے بڑے گھریلو میلے میں پاکستان سے ہمیشہ 200کے قریب نمائش کنندگان حصّہ لیتے ہیں،فرینکفرٹ بین الاقوامی نمائش کنندگان کو عالمی معیار کا پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔پاکستان جرمن پریس کلب کے صدر نے کاروباری دوست و احباب کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں خصوصی طور پر خالد آرائیں چیئرمین آل پاکستان کیبل نیٹ ورک، الکرم ٹیکسٹائل، گل احمد ٹیکسٹائل، لطیف ٹیکسٹائل، مانڈویا ایکسپریس، جی۔پی۔ایس کے مالکان نے شرکت کی ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی پروڈکشن پوری دنیا میں پسند کی جاتی ہے ہمارے گاہک ہم سے ہی مال منگواتے ہیں کیونکہ ہماری کوالٹی یورپ کے مطابق تیار کی جاتی ہے۔پاکستان جرمن پریس کلب کے صدر کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان سے آنے والے تمام کاروباری حضرات کی مدد کو تیار ہیں، قائم مقام قونصل جنرل آف پاکستان شعیب منصور نے بھی ہائیم ٹیکسٹائل کی وزٹ کی اور کاروباری حضرات سے ملاقاتیں کیں،کمرشل قونصلر خواجہ خرم پاکستان پاولون کا اہتمام کرتے ہیں جس میں کاروباری حضرات اور آنے والے مہمانوں کے لئے خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے