۔،۔ پاکستان جرمن پریس کلب کی طرف سے پاکستانی تجارتی وفد کو پُر تکلف عشائیہ۔نذر حسین۔،۔

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔پاکستان جرمن پریس کلب کے صدر سلیم پرویز بٹ نے پاکستان سے ہائیم ٹیکسٹائلHeimtextil جرمنی فرینکفرٹ میں حصّہ لینے والے تجارتی وفد کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں خصوصی طور پر کاشف مہتاب چاولہ ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ، خالد آرائیں چیئر مین آل پاکستان کیبل نیٹ ورک، الکرم ٹیکسٹائل، لطیف ٹیکسٹائل،مانڈویا ایسپریس اور جی۔پی۔ایس کے مالکان نے حصّہ لیا۔کاروباری شخصیات  نے پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے  کہاکہ پاکستان کی پروڈکشن پوری دنیا میں پسند کی جاتی ہے ہمارے گاہک ہم سے ہی مال منگواتے ہیں کیونکہ ہماری کوالٹی یورپ کے مطابق تیار کی جاتی ہے۔Heimtextil ۔ ٹیکسٹائل ڈیزائن کی نصف صدی،ہائیم ٹیکسٹائل کی عالمی نمائش 50ویں بار جرمنی کے شہر فرینکفرٹ اختتام کو پہنچ چکی ہے ،اس عالمی نمائش میں 65 ممالک سے 2952 کاروباری  (فیکٹریوں) نے شرکت کی ہے۔ ٹریڈ ڈولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان(Trade Development Authority of Pakistan: TDAP)کے مطابق دنیا کے سب سے بڑے گھریلو میلے میں پاکستان سے ہمیشہ 200کے قریب نمائش کنندگان حصّہ لیتے ہیں،فرینکفرٹ بین الاقوامی نمائش کنندگان کو عالمی معیار کا پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔پاکستان جرمن پریس کلب کے صدر کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان سے آنے والے تمام کاروباری حضرات کی مدد کو تیار ہیں، قائم مقام قونصل جنرل آف پاکستان شعیب منصور نے بھی ہائیم ٹیکسٹائل کی وزٹ کی اور کاروباری حضرات سے ملاقاتیں کیں،کمرشل قونصلر خواجہ خرم پاکستان پاولون کا اہتمام کرتے ہیں جس میں کاروباری حضرات اور آنے والے مہمانوں کے لئے خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے