۔،۔ اسرائیلی طیارے کی شام میں عراق اور ایران کے اسلحہ ڈپو پر بمباری۔،۔

شان پاکستان دمشق۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق شام میں مبینہ طور پر اسرائیلی طیارے کی ایران اور عراق کی اسلحہ ڈپو پر بمباری جس کے نتیجہ میں رپورٹ کے مطابق آٹھ اہلکار ہلاک چار شہری اور دو عراقی اہلکار ہلاک۔ رپورٹ کے مطابق عراقی سرحد کے نزدیک ایک طیارے نے بمباری کی، بمباری میں 8 فوجی اہلکار ہلاک، کام کرنے والے 4 سماجی کارکن جبکہ 2 عراقی حکام کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں 3 فوجی اہلار شدید زخمی ہوئے ہیں ابھی تک ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی خبر رساں ادارے کے مطابق اسلحہ ڈپو مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے۔ عراقی حکام نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیلی طیارے نے اسلحہ اور میزائل سے لدے 2ٹرکوں کو نشانہ بنایا ہے واضح رہے اسرائیلی اس سے پہلے بھی کئی بار حملے کر چکے ہیں۔،یہ بھی بتاتے چلیں کہ اسرائیل نے فضائی حملے کی تردید یا تائید نہیں کی۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے