۔،۔ دوہری شہریت کی بنیادپربنیادی حقوق سلب کرناجائزنہیں:وقاراحمدباجوہ۔،۔
عامرقریشی،رانامحمدعثمان،عرفان افضل،جمشید چیمہ،فلک شیرچیمہ،محمدجمیل گوندل،سرفرازنیازی

انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ یورپ کے صدر وقاراحمدباجوہ،فرانس کے صدر محمدعامرقریشی،صدر ترکی رانا محمد عثمان،صدر ملائیشیاعرفان افضل چوہدری، جنرل سیکرٹری فرانس چوہدری جمشید چیمہ،نائب صدرفرانس ملک عامرجمیل،سیکرٹری اطلاعات فرانس چوہدری فلک شیرچیمہ، ،صدرسعودیہ سرفرازخان نیازی اور صدرنیویارک محمدجمیل گوندل نے کہا ہے کہ اوورسیزپاکستانیوں کی دعاؤں اوروفاؤں کامحورمادروطن ہے۔ مختلف ملکوں میں مقیم پاکستان کے لوگ اپنے وطن کوامن وآشتی اورتعمیروترقی کاگہوارہ دیکھنے کے خواہاں اوراس کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔ہم کئی دہائیوں سے سات سمندرپاراپنے محبوب وطن کی بیرونی قرض کے بوجھ سے نجات یقینی بنانے کیلئے خون پسینہ بہارہے ہیں،وطن پرست اوورسیزپاکستانیوں کوقومی سیاست میں ان کاجائزمقام دیاجائے۔دوہری شہریت کی بنیادپرکسی انسان کے بنیادی حقوق سلب نہیں کئے جاسکتے۔ان پڑھ،بری شہرت،جعلی ڈگریوں والے اہم سرکاری عہدوں پراوراسمبلیوں میں براجمان ہیں جبکہ دہری شہریت والے ووٹ نہیں لے سکتے،یہ امتیازی قانون ختم کیا جائے۔وہ ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ وقاراحمدباجوہ نے مزید کہا کہ اوورسیزپاکستانیوں کوووٹ دینے کے ساتھ ساتھ امیدوارکی حیثیت سے انتخابی سرگرمیوں میں شریک ہونے کا حق بھی دیاجائے۔اگرپاکستان کی معیشت اس وقت سانس لے رہی ہے تواس کاکریڈٹ اوورسیزپاکستانیوں کوجاتا ہے۔ آئین میں ترمیم کرتے ہوئے دہری شہریت والے پاکستانیوں کوانتخابی نظام میں شریک اوران کے مشاہدات وتجربات سے استفادہ کیا جائے۔اوورسزپاکستانیوں سے فنڈزمانگنے والی پارٹیاں ان کے حقوق کیلئے آوازکیوں نہیں اٹھاتیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے اوورسیز ہم وطن بیرونی ملک پاکستان کیلئے رضاکارانہ سفارت کاری کررہے ہیں،انہیں امورمملکت سے دوررکھنادانشمندی نہیں ہے۔اگر فرانس،برطانیہ اوریورپی ملکوں سمیت کئی متمدن ملکوں میں دہری شہریت والے پاکستانیوں کے انتخابی امیدواربننے پرکوئی قدغن نہیں توپھر پاکستان میں کیوں ہے۔انہوں نے کہا کہ اوورسیزپاکستانیوں کی قابلیت،انتظامی صلاحیت اوروطن عزیز کے ساتھ کمٹمنٹ پرشبہ نہیں کیا جاسکتا۔ اپنے ہم وطنوں کوپاکستان دشمنی کی آگ میں جھونک دیا۔انہوں نے کہا کہ انتہاپسندنریندرمودی کی جیت بھارتی جمہوریت کی شکست ہوگی۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے