۔،۔عمران خان کے دور اقتدارمیں اقدارکاجنازہ اٹھ گیا:الطاف شاہد۔،۔
وفاقی حکومت کی نام نہادترجیحات بدترین تضادات اورتنازعات کامجموعہ ہیں

پاک سر زمین پارٹی برطانیہ کے صدرچوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا ہے کہ عمران خان کے دور اقتدارمیں اقدارکاجنازہ اٹھ گیا۔ وفاقی حکومت کی نام نہادترجیحات بدترین تضادات اورتنازعات کامجموعہ ہیں۔عمران خان برسراقتدارآنے کے باوجود کنٹینر والے طرزسیاست سے بازنہیں آئے۔پاکستان میں بدعنوانی کاباب بندہوا نہ عوام کومہنگائی کے بوجھ سے نجات ملی۔عمران خان کو وزارت عظمیٰ کے مزے میں اپنے وعدے یاد نہ رہے۔بلے باز کپتان کے پلے کچھ نہیں، معاشی استحکام کے دعوؤں میں کوئی صداقت نہیں۔پی ٹی آئی کے دورحکومت میں عام آدمی مزید مایوس اورمضطرب ہوگیا۔ کپتان اوران کے حواری ریاست مدینہ کے نام پر اخلاقیات کوروندتے چلے جارہے ہیں،آج قائدؒ کے پاکستان میں مہنگائی اوربے حیائی کاراج ہے۔وہ پارٹی آفس میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔سینئر نائب صدر مرزافیصل محمود،سابق جنرل سیکرٹری غلام نبی عامر،جوائنٹ سیکرٹری عمران خان نے اجلاس سے خطاب کیا۔ چوہدری محمد الطاف شاہد نے مزید کہا کہ عمران خان کی ناتجربہ کاری اوران کے کچھ وزراء کی مکاری نے قائدؒ کے پاکستان کابحرانستان بنادیا۔عمران خان کوووٹ دینے والے بھی ان کے ہاتھوں چوٹ سے محفوظ نہیں رہے۔انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کاہرطبقہ پی ٹی آئی حکومت سے پناہ مانگ رہا ہے۔ایک کروڑگھربنانے کادعویٰ کرنیوالی حکومت نے ہزاروں پاکستانیوں کوبے گھر اوربیروزگارکردیا۔انہوں نے کہا کہ عوام کے ہاتھوں سے روٹی اور سروں سے چھت بھی چھین لی گئی۔ کراچی سے لاہورتک شہری نااہل حکمرانوں کوبری طرح کوس رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیّد مصطفی کمال کی کامیاب رابطہ عوام مہم سے مایوس ہم وطنوں میں امید کی بیدارہوئی ہے۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے