۔،۔ کلکتہ ایئر پورٹ پر 30 ہزار سے زائد مشتعل مظاہرین نے مودی کے خلاف نعرے بازی کی۔،۔

شان پاکستان بھارت کلکتہ۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست مغربی بنگال کے دورے جب ایئر پورٹ پہنچے تو 30 ہزار سے زائد مشتعل مظاہرین نے احتجاجی ریلی نکالی، مظاہرین نے ہاتھہں کی زنجیر بنا کر متنازع شہریت ترمیمی قانون 2019 کے خلاف شدید نعرے بازی کی، ایئر پورٹ سے نکلنے والی شہراہ پر مظاہرین کے جمع ہونے پر مودی مجبوراََ ملٹری ہیلی کاپٹر میں مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا نبرجی کے گھر پہنچے جہاں مظاہرین کی بھی بڑی تعداد پہنچنے میں کامیاب ہو گئی تاہم پولیس نے مظاہرین کو روک رکھا تھا۔مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنر جی نے ملاقات کے دوران دوٹوک موقف اپناتے ہوئے وزیراعظم مودی سے شہریت ترمیمی قانون کو منسوخ کرنے کی تجویز دی تاہم وزیراعظم مودی نے مصروفیت کا بہانہ بناتے ہوئے متنازع قانون پر تبادلہ خیال کو اگلی میٹنگ تک موخر کردیا جس کے بعد وزیراعلیٰ بنرجی مظاہرین کے ساتھ احتجاج میں شامل ہوگئیں۔واضح رہے کہ 11 دسمبر کو بھارتی پارلیمنٹ سے شہریت ترمیمی بل منظور ہوا تھا جس کے تحت پاکستان، بنگلا دیش اور افغانستان سے بھارت آنے والے ہندوؤں، سکھوں، بدھ متوں، جین، پارسیوں اور عیسائیوں کو بھارتی شہریت دی جائےگی تاہم مسلمانوں کو محروم رکھا جائے گا جس پر بھارت بھر میں مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے