۔،۔ قطر کے امیر اور سپریم لیڈر کی ملاقات سے امریکا میں کھلبلی مچ گئی۔،۔

شان پاکستان ایران تہران۔ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد اَل ثانی ایران کے دورے پر تہران پوپہنچ گئے جہاں معزز مہمان اور سپریم لیڈر سید علی العظمی خامنہ ای کی اہم ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران سپریم لیڈر سید علی العظمی خامنہ ای کا کہنا تھا کہ ایران اور صدر مملکت نے بار ہا علاقائی ممالک کے ساتھ گہرے اور قریبی تعلقات پر دلچسپی کا اظہار کیا ہے ملاقات کے دوران ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی بھی موجود تھے۔اس سے قبل قطر کے بادشاہ شیخ تمیم بن حمد آل ثانی اعلیٰ وفد کے ہمراہ تہران پہنچے تو صدر حسن روحانی نے ان کا سعد آباد محل میں باقاعدہ استقبال کیا۔ سرکاری استقبال کے بعد قطر کے بادشاہ اور ایران کے صدر حسن روحانی نے دو طرفہ تعلقات، علاقائي اور عالمی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔رہنماؤں کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے اقتصادی تعلقات کی سطح ناقابل قبول ہے اور ایران اور قطر کے درمیان باہمی تعاون میں مزید اضافہ ہونا ہوگا، تقریبا آئندہ تین مہینوں کے دوران ایران اور قطر کے مشترکہ تعاون کمیشن کا قیام عمل میں آئے گا جس سے دونوں ملکوں کے اقتصادی تعلقات کو فروغ مل جائے گا، امیر قطر کا اقتدار سنبھالنے کے بعد تہران کا یہ پہلا دورہ ہے۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے