۔،۔ غیر قانونی اسٹریٹ کار ریسنگ پولیس کے لئے وبال جان بن گئی۔،۔

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ فرینکفرٹ کے علاقہ گریس ہائیم میں پولیس نے دو تیز رفتار کاروں کو روک کر غیر قانونی اسٹریٹ کار کی دوڑ کو روک دیا۔عینی شاہد نے اتوار کی صبح پولیس کو فون پر اطلاع دی کہ گریس ہائیم کے علاقہ میں دو تیز رفتار کاریں دیکھی گئی ہیں اطلاع پر پولیس آفیسرز فوراََ موقع پر پہنچ گئے، ان کا کہنا تھا کہ سرخ لائٹ پر دو کاریں برابر میں کھڑی تھیں پھر اچانک اشارہ گرین ہونے پر ٹائروں کی چیخ و پکار میں دونوں گاڑیاں 100 km. کی رفتار سے دوڑائی گئیں اگلے ٹریفک اشارہ پر پولیس نے دونوں ڈرائیوروں کو کھڑا کر لیا جن کی عمریں 21-22بتائی گئی ہیں پولیس نے فوری طور پر ان کے لائسنس ضبط کر کے آئندہ کیس کا فیصلہ تک گاڑی چلانے سے روک دیا۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے