۔،۔ جنوبی امریکا میں طاقت ور آندھی،طوفان اور سیلاب نے تباہی مچا دی۔،۔

شان پاکستان امریکا ہوسٹن۔Houston مقامی میڈیا اور حکام کے مطابق امریکا کے جنوبی علاقوں میں طاقت ور طوفان نے ہر طرف تباہی مچا دی، جبکہ اطلاع کے مطابق آندھی، طوفان اور سیلاب کی زد میں آ کر کم از کم 11 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے، پولیس آفیسر اور فائر بریگیڈ کا ایک فرد اس وقت ہلاک ہو گیا جبکہ وہ ٹریفک حادثہ کے دوران امدادی کاروائی میں مشغول تھے اسی دوران ایے گاڑی نے ان کو ٹکر ما دی، امریکی شہر اوکولوہاماOklahoma میں ایک شخص اس وقت سیلابی پانی میں بہہ کر ہلاک ہو گیا جب وہ پانی میں پھنسے ٹرک سے باہر نکل رہا تھا پانی کا تیز بہاوُ اسے بہا لے گیا۔مقامی میڈیا کے مطابق لوزیانا میں ایک تباہ حال ٹرالر سے ایک معمر جوڑے کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جبکہ آئیووا میں ایک برف سے ڈھکی ہائی وے پر ایک شخص اس وقت ہلاک ہوگیا جب اس کی گاڑی الٹ گئی۔ٹیکساس سے اوہایو تک سیکڑوں ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہیں، اوکلوہاما اور ارکنساس میں متعدد شاہراہیں سیلاب کی وجہ سے بند ہیں جبکہ شکاگو کے دو بین الاقوامی ہوائی اڈوں سے 12 سو پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے