۔،۔ ڈیل اورڈھیل تبدیلی سرکارکاٹریڈ مارک ہے:الطاف شاہد۔،۔
کپتان ”اسٹیٹس کو”کا حامی،اس نے نظام کی تبدیلی کے نام پرعوام کو دھوکادیا

پاک سر زمین پارٹی برطانیہ کے صدرچوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا ہے کہ قومی چوروں کے ساتھ ڈیل اورانہیں ڈھیل تبدیلی سرکارکاٹریڈ مارک ہے۔حکمران جماعت کے لوگ دن میں ہزاربار اپنا موقف تبدیل کرتے ہیں،وہ اپنے وعدے وفااورعوام کوڈیلیورنہیں کرسکتے۔ پاکستان میں اپوزیشن لیڈرکاکردار سیّد مصطفی کمال اداکررہے ہیں،باقی پارٹیوں کی قیادت احتساب کے ڈر سے خاموش ہے۔ سیّدمصطفی کمال کے لاہوراورکوئٹہ کے کامیاب دوروں نے دھوم مچادی،24جنوری کولاڑکانہ میں پی ایس پی کے تاریخی اجتماع سے قومی سیاست کارخ تبدیل ہوجائے گا۔چاروں صوبوں میں پی ایس پی کی پذیرائی نے حکمرانوں کے پیروں کے نیچے سے زمین کھینچ لی ہے۔وہ مقامی ہوٹل میں ایک سیمینار سے خطاب کررہے تھے۔سینئر نائب صدر مرزافیصل محمود،سابق جنرل سیکرٹری غلام نبی عامر،جوائنٹ سیکرٹری عمران خان نے بھی سیمینار سے خطاب کیا۔ چوہدری محمد الطاف شاہد نے مزید کہا کہ وزیراعظم سمیت وفاقی وزراء کے بیانات میں بدترین تضادات کے نتیجہ میں ملک میں سیاسی وآئینی تنازعات پیداہوئے۔آرمی ترمیمی ایکٹ پارلیمنٹ سے پاس ہونے کاکریڈٹ پی ٹی آئی کونہیں جاتا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان سمجھوتہ ایکسپریس میں سوار ہیں،موصوف نے ہراسٹیشن پرسمجھوتہ کیا۔عمران خان ”اسٹیٹس کو”کے حامی ہیں،انہوں نے نظام کی تبدیلی کے نام پرعوام کو دھوکادیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ہرطبقہ نے پی ٹی آئی حکومت کیخلاف چارج شیٹ لگادی ہے،عمران خان کس کس کے تحفظات دورکریں گے۔کپتان کی اتحادی حکومت نے پاکستان کوبحرانوں کے سواکچھ نہیں دیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنااقتدار بچانے کیلئے اپنے اتحادیوں سے مسلسل بلیک میل ہورہے ہیں۔تبدیلی سرکارکے پاس پارلیمنٹ میں ووٹوں کی گنتی پوری نہیں،اس کاکسی وقت بھی دھڑن تختہ ہوسکتا ہے۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے