۔،۔ بھارت مونگر کے رہائشی نے اپنی ماں،بیوی اور 3کم سن بیٹوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔،۔

شان پاکستان بھارت بہار مونگر۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار کے علاقہ مونگر کے ایک رہائشی بھارت کمار نے دکان کے کاغذات کھو جانے پر شدید غصے میں آ کر گھر پہنچتے ہی اپنی 90 سالہ ماں، 40 سالہ بیوی اور 11 سے 14 سالہ بیٹیوں کا گلا گھونٹ کر ہلاک کر دیا بعد ازاں گھر کی چھت سے کود کر خود کشی کرنے کی کوشش کی تاہم اہل محلہ نے اسے بچا لیا، پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر کے مجرم بھارت کمار کو حراست میں لے لیا، پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کر دیا ہے اور عینی شاہدین کے بیانات قلم بند کر لئے ہیں پولیس کا کہنا ہے کہ اپنے ہی اہل خانہ کا قاتل دکان کے کاغذات کے کھو جانے پر شدید ذہنی دباوُ کا شکار تھا۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے