۔،۔ یمن کے شہر مارب میں فوجی کیمپ پر میزائل حملہ 83 اہلکار ہلاک۔،۔

شان پاکستان یمن مارب۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق یمنJemen کے شہر مارب Ma’ribمیں فوجی کیمپ پر حوثی باغیوں ین میزائل سے حملہ کر دیا رپورٹ کے مطابق حملہ میں 83 سے زائد فوجی موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ 50 سے زائد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے،ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو ملٹری اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ یمنی فوج کے مطابق کیمپ میں واقع مسجد پر اس وقت میزائل گرائے گئے جب زیادہ تر فوجی مسجد میں نماز ادا کر رہے تھے حملہ میں مسجد بھی پوری طرح شہید ہو گئی ۃ واضح رہے 2014 سے سعودی اتحادی افواج اور حوثی باغیوں کے درمیان گھمسان کی جنگ جاری ہے جس میں اب تک ہزاروں افراد مارے جا چکے ہیں اور لاکھوں کی تعداد میں لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے