۔،۔ عوام کو دکھانے کے لئے فردوس عاشق اعوان کا تبدیلی خونی ڈرامہ۔،۔

شان پاکستان لاہور۔ معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان عوام کو بے وقوف بنانے کے لئے خون کا عطیہ Blood donation دینے پہنچ گئیں جس کا ویڈیو وائرل ہو چکا ہے، جس بیگ میں خون لیا جانے والا تھا وہ پہلے سے ہی بھرا ہوا تھا صرف بازو پر جب ٹیپ لگائی گئی تو معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان بول پڑی کہیں سچی مچی کا خون نہ نکال لینا، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب ان کا خون لینے کے لئے بلڈ بیگ لایا گیا جو پہلے ہی سے خون سے بھرا ہوا تھا جی ان کا خون نکالنے لگے تو خاتون کہنے لگیں آپ تو حقیقت میں میرا خون نکالنے لگے ہیں جس پر ان سے کہا گیا نہیں (یہ ڈرامہ ہے)اس دوران سنا جا سکتا ہے ایک شخص نے کہا میڈم یہ ہم اپنے بروشر کے لئے لگا رہے ہیں تا کہ لوگوں کو دکھایا جا سکے۔ ڈرامہ باز حکومت کا ایک اور ڈرامہ یا تبدیلی ڈرامہ۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے