۔،۔ تبدیلی سرکار کو عام آدمی اوراس کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں:الطاف شاہد۔،۔

۔،۔ تبدیلی سرکار کو عام آدمی اوراس کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں:الطاف شاہد۔،۔
نااہل حکمران پارٹیوں نے آٹا قلت اوراس کی زائدقیمت کاملبہ ایک دوسرے پرڈال دیا

پاک سر زمین پارٹی برطانیہ کے صدرچوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا ہے کہ تبدیلی سرکار کو عام آدمی اوراس کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں۔لگتا ہے حکمران پچھلے ڈیڑھ برس سے پکنک منارہے ہیں۔جہاں حکمرانوں کی انتقامی سوچ ہووہاں بدانتظامی کادوردورہ ہوتا ہے۔عوام مہنگائی کے بوجھ تلے پس رہے ہیں،حکمران عام آدمی کے کندھوں سے مسائل کابوجھ اتارنے کیلئے تیار نہیں۔پی ایس پی کے مرکزی چیئرمین سیّدمصطفی کمال کسی نازک مرحلے میں عوام کوتنہا نہیں چھوڑیں گے۔پی ایس پی کے قائدین اورکارکنان ہوشربا مہنگائی اورآٹابحران کیخلاف سراپااحتجاج ہیں۔ زرعی پاکستان میں آٹابحران پرحکمرانوں کے سوا ہرکوئی پریشان ہے۔مرکز میں پی ٹی آئی جبکہ سندھ میں پیپلزپارٹی کی نااہل حکومت نے آٹا قلت اوراس کی زائدقیمت کاملبہ ایک دوسرے پرڈال دیا۔عوام سے آٹا چھین کر متعدد شہروں میں نام نہادلنگرخانے کھولناایک بھونڈا مذاق ہے۔وہ مقامی ہوٹل میں ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔سینئر نائب صدر مرزافیصل محمود،سابق جنرل سیکرٹری غلام نبی عامر،جوائنٹ سیکرٹری عمران خان نے بھی سیمینار سے خطاب کیا۔ چوہدری محمد الطاف شاہد نے مزید کہا کہ عمران خان بردبارہوتے تووہ پنجاب کیلئے بزدارکاانتخاب ہرگز نہ کرتے۔ وفاق سے صوبوں تک ”بزداروں ” نے عوام کویرغمال بنالیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے اندرکاآمر پاکستان کوبحرانستان بنانے کے درپے ہے،عمران خان کے اقتدارمیں آنے سے ملک میں متعدد بحران پیداہوئے اورسیاسی انتقام کی انتہاہوگئی۔ کیا نااہل اہلکاروں کومعطل کرنیوالے حکمران خود اہل ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکمران سیاسی سوجھ بوجھ سے عاری اورانتظامی صلاحیت سے نابلدہیں۔عمران خان کی ڈھٹائی پاکستان کودودہائیاں پیچھے لے گئی ہے۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے