۔،۔ کوئی ریاستی شعبہ شعبدہ بازی سے بہترنہیں ہوگا: محمدناصراقبال خان۔،۔
حکمران ڈینگیں بند کریں: رضاایڈووکیٹ،تنویرخان،فیصل پاشا، وسیم قریشی، جمیل گوندل، سلمان پرویز، ناصرچوہان
عوام کوڈیلیورکیاجائے:ممتاز اعوان، سلطان بٹ،یونس ملک،جان محمدرمضان،اویس علی،سرفرازنیازی،ملک شکیل اعوان

انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کاکہنا ہے کہ کوئی ریاستی شعبہ شعبدہ بازی سے بہترنہیں ہوگا۔ شہریوں کے بنیادی حقوق پرشب خون ماراجارہاہے۔حکمران ڈینگیں مارنابنداورقوم کوڈیلیورکریں ورنہ شرافت سے اقتدار چھوڑدیں۔حکمرانوں کی ناتجربہ کاری ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کی راہ میں رکاوٹ ہے۔مقروض پاکستان کے سرمایہ دارتبدیلی سرکار کی ملی بھگت سے عوام کاخون چوس رہے ہیں۔شوگزملزاورفلورملزمالکان ہرمنتخب ایوان کی اگلی سیٹوں پر براجمان ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے چوروں کواین آراودے دیا جبکہ عوام کی چیخوں سے ان کے کانوں پرجوں تک نہیں رینگتی۔عمران خان نے چوروں کے رونے کامژداسنایا تھا مگر ان کے پرآشوب دور میں عام لوگ اپنی محرومیوں کاماتم کررہے ہیں۔ پی ٹی آئی حکومت نے مہنگائی کاورلڈکپ جیت لیا،کپتان نے پاکستان میں بیڈگورننس میں نیا ٹرینڈسیٹ کردیا۔جووزیراعظم پنجاب کے نااہل وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی تبدیلی کیلئے تیار نہیں وہ ریاستی نظام کوخاک بدلے گا۔ ان خیالات کااظہارمقررین نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مرکزی صدر محمدناصراقبال خان،مرکزی سیکرٹری جنرل محمدرضا ایڈووکیٹ،آرگنائزر محمدفیصل پاشا،مرکزی سینئر نائب صدورتنویرخان، مخدوم وسیم قریشی ایڈووکیٹ،محمداشرف عاصمی ایڈووکیٹ،مرکزی نائب صدورسلمان پرویز،ناصر چوہان ایڈووکیٹ،ممتازاعوان،ملک شکیل اعوان،نثاراحمدباجوہ،مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سلطان حسن بٹ،صدر پنجاب محمدیونس ملک،سینئر نائب صدرمہرمحمدسلیم،نائب صدورجان محمدرمضان،رانافیاض امین ایڈووکیٹ،صدرنیویارک محمدجمیل گوندل،صدرمدینہ منورہ سرفرازخان نیازی،صدرکراچی یونس میمن،صدرکوئٹہ کامران خان بازئی،صدر چنیوٹ راناشہزاد ٹیپو،صدر شیخوپورہ عمران حیدراورصدرقصورمیاں اویس علی نے مزید کہا ہے کہ جوعمران خان کس نان پروفیشنل کونمل یونیورسٹی کاسربراہ بنانے کیلئے تیار نہیں،وہ عثمان بزدارکوپنجاب کاوزیراعلیٰ کس طرح بناسکتے ہیں۔پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے وزیراعظم کاحسن انتخا ب ظاہرکرتا ہے وہ ملک میں سیاسی وانتظامی بہتری کیلئے ہرگزسنجیدہ نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کاکمزورترین اورنااہل وزیراعلیٰ بے لگام مافیاز کوکنٹرول نہیں کرسکتا۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے