۔،۔ امریکا نے بزدلوں کی طرح ہم پر حملہ کیا تھا ہم مردوں کی طرح سامنے سے وار کریں گے۔،۔

شان پاکستان ایران تہران۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی قدس فورس Quds Force سپاہ قدس کے نئے سربراہ اسمائیل قانی نے اپنے خطاب میں للکار للکار کر کہا ہے کہ امریکا نے بزدلوں کی طرح چھپ کر بزدلانہ وار کیا اور جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کر دیا ان کا کہنا تھا کہ امریکا یاد رکھے ہم مردوں کی طرح بہادری سے جواب دیں گے، امریکا نے پیچھے سے بزدلانہ وار کیا تھا ایران پیچھے سے بزدلانہ وار نہیں کرتا بلکہ مردوں کی طرح سامنے آ کر مقابلہ کرتا ہے اور جلد ہی امریکا کو پتا چل جائے گا کہ اس نے کس سے ٹکر لی ہے۔ ایرانی قدس فورس Quds Force سپاہ قدس کے نئے سربراہ اسمائیل قانی کے خطاب سے قبل روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای نے بھی اپنے خطاب میں امریکا کو دھمکی دیتے ہوئے کہا جنرل قاسم سلیمانی کا بدلہ لینے کے لئے میزائیل حملہ سے بھی بڑی کاروائی کریں گے۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے