۔،۔ نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران ریاستی دہشت گردوں نے اور دو کشمیریوں کو شہید کر دیا۔،۔

شان پاکستان مقبوضہ کشمیر پلوامہ۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اور کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع پلواما میں بھارتی فوج نے دیگر سیکورٹی فورسز کے ساتھ مل کر سرچ آپریشن کے نام پر گھر گھر تلاشی لی جس کے دوران جارحیت پسند ریاستی دہشت گرد بھارتی فوج نے اندھا دھند فائرنگ کر کے مزید دو نہتے کشمیریوں کو موت کی نیند سلا دیا،قبل ازیں اسی علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے قابض بھارتی فوج کے دو اہلکار زخمی ہوگئے تھی جنہیں انتہائی نازک حالت میں ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ اس واقعے کے بعد بھارتی سیکیورٹی فورسز نے ضلع کے داخلی و خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے