۔،۔برطانیہ 31 جنوری 2020 کو یورپی یونین سے علیحدگی اختیار کر لے گا۔،۔

شان پاکستان برطانیہ لندن۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کو یورپ سے نکالنے کے لئے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن Boris Johnsonکی کوششیں کامیاب ہو گئیں، لندن کی پارلیمنٹ سے بریگزٹ Brexitبل منظوری کے بعد اب بل پر ملکہ برطانیہ الزبتھ Elisabeth II.نے دستخط کر دیئے ہیں جس کے بعد یو بل اب قانون (ایکٹ) کی شکل اختیار کر گیا ہے۔دستخط کے بعد اب برطانیہ کے یورپی یونین سے علیحدہ ہونے کی راہ میں حائل تمام رکاوٹیں دور ہوگئی ہیں، 31 جنوری کو بریگزٹ پر عمل درآمد ہوگا اور برطانیہ باضابطہ طور پر یورپی یونین سے الگ ہوجائے گا۔بریگزٹ بل کی حمایت میں 330 ارکان سامنے آئے جب کہ مخالفت میں 231 ارکان نے رائے دی جس پر اسپیکر نے بل کی منظوری کا اعلان کیا۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے