۔،۔ مودی قہربن کربھارتی مسلمانوں پرٹوٹ پڑا:محمدجمیل گوندل۔،۔
آج پورابھارت مودی سرکار کیخلاف سراپااحتجاج اورشہریت بل کیخلاف شاہراہوں پرامڈآیا ہے

انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ نیویارک کے صدر محمدجمیل گوندل نے کہا ہے کہ مودی قہربن کربھارتی مسلمانوں پرٹوٹ پڑا،عالمی ضمیرگہری نیند سویاہوا ہے۔انتہاپسندمودی کے لچھن بتارہے ہیں اس نے بھارت کی نابودی کا بیڑااٹھایا ہے۔آج پورابھارت مودی سرکار کیخلاف سراپااحتجاج اورشہریت بل کیخلاف شاہراہوں پرامڈآیا ہے۔کشمیریوں کی تحریک آزادی بھارتی بربریت کوروندتے ہوئے آگے بڑھ رہی ہے۔ نریندر مودی کی اناپرستی اوراقتدارپرستی بھارت کو بربادی کے دہانے پرلے آئی ہے۔مودی کے ایکشن بتارہے ہیں وہ بھارت کا محسن نہیں بلکہ بدترین دشمن ہے۔وہ ایک اہم اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ محمدجمیل گوندل نے مزید کہا کہ نریندرمودی اپنے ہاتھوں سے بھارت کے اندر کئی بھارت بنانے کے درپے ہے۔کشمیر یوں کی استقامت اورمزاحمت عنقریب بدمست بھارت کوسرنڈرکرنے پرمجبورکردے گی۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے نولاکھ فوجی درندوں کے باوجود کشمیر پراس کی گرفت کمزور پڑ گئی ہے،کشمیریوں نے بھارت کاغرورچکناچورکردیا۔جموں وکشمیر میں بھارت کی طرف سے طویل لاک ڈاؤن کے باوجودکشمیری شکست تسلیم اوراپناراستہ تبدیل کرنے کیلئے ہرگزتیارنہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لوگ مادروطن کی شہ رگ کسی بزدل دشمن کے رحم وکرم پرنہیں چھوڑسکتے۔برطانیہ اوریورپ سمیت دنیا بھرمیں یوم یکجہتی کشمیرتجدیدعہداورجوش وجذبہ کے ساتھ منایا گیا۔ انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان سمیت مرکزی قائدین اورارکان مسلسل کشمیریوں کی وکالت کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی تقریرسے کشمیریوں کی تقدیر بدلی نہ بدلے گی،عالمی ضمیر کوکسی حدتک جگانے میں کشمیریوں کی قربانیوں کاہاتھ ہے۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے