-,-انتہاپسند نریندر مودی کی انا نے بھارت کوفناکردیا:الطاف شاہد-,-
بھارت کی بدترین بربریت کے باوجود کشمیر پر اس کی گرفت ڈھیلی پڑ گئی ہے

پاک سر زمین پارٹی برطانیہ کے صدرچوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا ہے کہ انتہاپسند نریندر مودی کی انا نے بھارت کوفناکردیا۔مودی کے ہوتے ہوئے بھارت کو کسی دشمن کی ضرورت نہیں۔نریندرمودی کے ہاتھوں بھارت کی بربادی نوشتہ دیوار ہے۔کشمیر جغرافیائی اورنظریاتی طورپرپاکستان کی شہ رگ ہے۔بھارت کی بدترین بربریت کے باوجود کشمیر پراس کی گرفت ڈھیلی پڑ گئی ہے،کشمیریوں کی جرأتمندانہ مزاحمت نے بھارت کے اوسان خطاء کردیے ہیں۔چھ ماہ سے جاری لاک ڈاؤن کے باوجودکشمیریوں نے استقامت اور مزاحمت کی تاریخ رقم کردی ہے۔ ہم مادروطن کی شہ رگ دشمن کے رحم وکرم پرنہیں چھوڑسکتے۔برطانیہ اوریورپ سمیت دنیا بھرمیں یوم یکجہتی کشمیرتجدیدعہداورجوش وجذبہ کے ساتھ منایا گیا۔ وہ یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں پارٹی آفس میں ایک اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔سینئر نائب صدر مرزافیصل محمود،سابق جنرل سیکرٹری غلام نبی عامر،جوائنٹ سیکرٹری عمران خان نے بھی سیمینار سے خطاب کیا۔ چوہدری محمد الطاف شاہد نے مزید کہا کہ پاک سرزمین پارٹی کی قیادت سے بہترکشمیریوں کی وکالت کوئی نہیں کرسکتا۔عمران خان کی کسی تقریرسے کشمیریوں کی تقدیر نہیں بدلے گی تاہم سٹیک ہولڈرز کی اجتماعی تدبیر سے تحریک آزادی کشمیر کی کایا پلٹ سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کسی دعوت کے بغیر مودی کی تقریب حلف برداری میں شریک ہونے پرتلے بیٹھے تھے جبکہ پیپلزپارٹی کی قیادت نے راجیوگاندھی کودورہ پاکستان کے دوران اسے خو ش کرنے کیلئے اسلام آباد سے کشمیرہاؤس اورکشمیر روڈ کے بورڈہٹادیے تھے۔ بھارت کے سابق وزیراعظم گجرال نے کشمیرکاز کوبلڈوزکرنے کیلئے نواز شریف کی بھرپور مددکاشکریہ اداکیا تھا جبکہ نواز شریف نے ہی اپنے قصر رائیونڈ میں کشمیریوں کے قاتل مودی کاشانداراستقبال کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کیلئے مادر وطن میں پاک سرزمین پارٹی کااقتدارمیں آناازبس ضروری ہے۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے