۔،۔ سوئیٹزرلینڈ کے شہر جینیوا میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مظاہرہ۔علی جیلانی۔،۔

شان پاکستان سوئیٹزر لینڈ جینوا۔پاکستان جینوا ایسوسی ایشن۔ پاک سوئس فرینڈلی فورم اور تحریک کشمیر یورپ کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں سے اظہار یکجہتی کے لئے۔ یُو این اُو UNO United Nations Organization, جینوا کے سامنے ایک مظاہرہ کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر مظاہرے میں شریک پاکستانیوں نے انڈین فورسز کی جانب سے کشمیری بہن بھائیوں پر ظلم و تشدد، ظالمانہ کاروائیوں پر بھر پور انداز میں مذمت کی اور اقوام متحدہ سے اپیل کی کہ مودی حکومت کی کشمیر میں ظالمانہ کاروائیاں بند کی جائیں، کشمیریوں کا مسئلہ اقوام متحدہ کی متفقہ قراردادوں کے مطابق حل ہونا چائیئے،پاکستانی ہر دکھ میں کشمیریوں بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی حق خود ارادیت کی آواز ہر فورم پر اٹجائی جائے گی۔منتظمین، محمد قذافی، ملک نصیر احمد، راجہ حفیظ، راجہ سعید اور اعجاز احمد طاہر نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے