۔،۔کشمیری بہن بھائیوں سے اظہار یک جہتی کے لئے برن پاکستانی سفارتخانہ میں سیمینار۔علی جیلانی۔،۔

شان پاکستان برن سوئیٹزرلینڈ۔ سوئیٹزرلینڈ کے دارالحکومت برن میں کشمیری بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے پاکستانی سفارتخانہ میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی اس تقریب میں شریک پاکستانیوں نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے،بہ گناہ کشمیری بہن بھائیوں پر جاری انڈین فورسز کے بے پناہ ظلم و تشدد اور ان کی حق خود ارادیت کے لئے اٹھی آواز کو دبانے کے لئے پچھلے چھ مہینوں (185)دنوں سے لاک ڈاون اور قتل عام کی بھر پور مذمت کی اس موقعہ پر سفیر پاکستان احمد نسیم وڑیچ نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان کا پیغام پڑھ کر سنایا اس کے بعد سفیر پاکستان نے خطاب کرتے ہوئے سب سے پہلے پاکستانی کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا کہ آج آپ سب نے میرے ساتھ یہاں یوم یک جہتی کشمیر بڑے جوش و خروش سے منایا اور ہم انڈین فورسز کی ظالمانہ اور مجرمانہ کاروائیاں جو کشمیر میں جاری ہیں اس کی مذمت کرتے ہیں اور اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں انشا اللہ کشمیر آزاد ہو کر رہے گا اور آزادی کا سورج طلوع ہو کر رہے گا۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے