۔،۔ جرمنی میں طوفان سابینا ٭Sabine٭آنے والا ہے۔،۔

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ ماہرین موسمیات کے مطابق اگلے تین روز میں نہ صرف جرمنی بلکہ یورپ میں خطرناک قسم کا طوفان آنے والا ہے، اتوار کی شام سے پیر کی درمیانی شب رات 24:00 Uhrبجے تک سمندری طوفان، شدید طوفانی بارش اور طوفانی آندھی جس میں ہوا کی رفتار تقریباََ 120 KMکلو میٹر بتائی گئی ہے۔ماہرین موسمیات کے مطابق درختوں کے گرنے کا ڈر، درختوں کے ٹوٹنے کا خدشہ، چھتوں سے پلیٹیں اُڑنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے، ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ اگر آپ کا گھر سے نکلنا ضروری نہیں تو گھر میں رہیں، جرمنی ریلوے نے بھی اعلان جاری کر دیا ہے کہ ٹرینیں لیٹ بھی ہو سکتی ہیں اور نہ چلنے کے امکان بھی ہیں ایئر پورٹ ترجمان کے مطابق فلائٹیں کینسل بھی ہو سکتی ہیں، زیادہ خطرہ باویریا Bayern اور بادن وررٹمبرگ Baden-Wurttemberg کا بتایا جا رہا ہے۔ ماہر موسمیات کے ماہر جان شینک Jan Schenk. کا بھی یہی کہنا ہے کہ اگر ضروری نہ ہو تو گھر پر رہیں۔، ان کا مزید کہنا ہے کہ ہر وہ چیز جو بندھی ہوئی نہیں ہے اُڑنے کا خطرہ ہے یعنی اگر آپ کی بالکون پر بھی جو چیزیں پڑی ہیں اُن کو بھی کھلا نہ چھوڑیں۔ آٹو بانAutobahn ہائی وے پر سفر کرنے والوں کو بھی Orkan „Sabine“ سے شدید خطرہ لاحق ہو سکتے ہیں۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے