۔،۔ تھائی لینڈ میں سیکورٹی اہلکار نے مشین گن سے فائرنگ کر کے 20 افراد کو ہلاک کر دیا۔،۔

شان پاکستان تھائی لینڈ۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نا معلوم وجوعات کی بنا پر مشہور شاپنگ مال میں فائرنگ کر کے 20 افراد کو ہلاک کر دیا جبکہ 14 کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے، تھائی لینڈ کے وزیر دفاع کے مطابق ملزم ابھی تک گرفتار نہیں ہوا اور وہ شاپنگ مال میں موجود ہے خدشہ ہے کہ اس نے لوگوں کو یرغمال بنا رکھ ہے۔پولیس ترجمان کریسانا پتاناچاروئین کا کہنا ہے کہ ’حملہ آور نے مشین گن استعمال کرتے ہوئے بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنایا۔‘ پولیس حکام نے حملہ آور کی شناخت سارجنٹ میجر جکاپانتھ تھوما کے نام سے کی ہے جنہوں نے آرمی کی گاڑی چرائی اور حملے کے دوران اپنی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں۔مقامی میڈیا پر دکھائی جانے والی فوٹیج میں حملہ آور کو ٹرمینل 21 میں شاپنگ مال کے سامنے گاڑی سے اترتے دیکھا جاسکتا ہے، آن لائن گردش کرنے والی تصاویر اور ویڈیوز میں کچھ پریشان کن مناظر دکھائے گئے ہیں جن میں فائرنگ کی آواز کے بعد لوگ بھاگتے دکھائی دے رہے ہیں۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے