۔،۔ پی۔ٹی۔آئی۔سوئٹزرلینڈانٹرا پارٹی الیکشن 18فروری کو ہوں گے۔،۔

شان پاکستان سوئٹزر لینڈ۔ پاکستان تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن 2020۔ 18فروری بروز منگل کو ہوں گے جس میں تمام پاکستانی اپنے پسندیدہ پینل کو ووٹ ڈال سکیں، گذشتہ سال کی طرح اس مرتبہ بھی دو پینل کا مقابلہ ہے ایک ٭نیا پاکستان پینل٭ دوسرا ٭ شاہین پینل٭ شاہین پینل کی طرف سے صدارتی امیدوار رانا شہزاد، نائب صدر اکبر چوہان، جنرل سیکٹری راجہ سعید اور ایڈیشنل سیکٹری ذوالفقار امیدوار ہیں جبکہ نیا پاکستان پینل کی طرف سے صدارتی امیدوار ڈاکٹر سید عرفان مخدوم نیئر نائب صدر حافظ مظہر حسین، جنرل سیکٹری محترمہ کنیز صغری بٹ اور ایڈیشنل سیکٹری کے لئے ارشد علی امیدوار ہیں۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے