۔،۔ یورپ میں سمندری طوفان سابینا۔کیارا نے تباہی مچا دی۔،۔

شان پاکستان جرمنی ہمبرگ۔ محکمہ موسمیات نے خصوصی طور پر جرمنی اور پڑوسی ملکوں کو وارننگ جاری کی تھی کہ سابینا Sabine سمندری طوفان جرمنی کے ساحل سے ٹکرائے گا جرمنی کے چند علاقوں میں طوفانی ہواوُں کی رفتار 180کلو میٹر گھنٹے کی رفتار سے گزریں گیں، احتیاطی تدابیر کو مد نظر رکھتے ہوئے جرمنی کے ایئر پورٹ بند کر دیئے گئے فلائٹیں کینسل کر دی گئیں ٹرینوں کا سلسلہ بھی معطل کر دیا گیا، طوفان آیا اور گزر بھی گیا، طوفان نے کئی درخت جڑوں سے اکھاڑ کر پھینک دیئے، فرینکفرٹ میں ایک کرین ڈوم کے چھت پر گر گئی بحر حال کوئی جان نقصان نہیں ہوا یہی Sabine نام تبدیل کر کے دوسرے یورپین ممالک سے جا ٹکرائی، Ciaraطوفان نے برطانیہ، پولینڈ، سلوینیا، سویڈن، فرانس، بیلجیئم اور سوئیٹزرلینڈ کو بھی اپنی گرفت میں لے لیا تیز طوفانی ہواوں اور برف کے باعث اکثر مقامات پر نظام زندگی معطل ہو گیا، مختلف حادثات میں سات افراد کے ہلاک ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے