۔،۔ کورونا وائرس نے چین میں طبی عملہ کے افراد کو بھی معاف نہ کیا۔،۔

شان پاکستان چین بیجنگ۔ چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن (National Health Commission) کے مطابق چین میں طبی عملہ کے 1716 ارکان کو کرونا ہائرس Coronavires سے متاثر ہو چکے ہیں جن میں سے رپورٹ کے مطابق 6 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وائرس سے متاثر ہونے والے طبی عملہ میں سے 90 فی صد کا تعلق صوبہ ہوبی سے ہے اور وبا کا مرکز شہر ووہان اسی صوبہ کا دارالحکومت ہے۔رپورٹ کے مطابق صرف ووہان میں طبی عملے کے 1102 افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ اس تعداد کے اعتبار سے ووہان کے متاثرہ افراد صوبے بھر میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والوں کی کل تعداد کا 73 فی صد اور چین بھر کے متاثرین کا 64 فی صد ہیں جب کہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے طبی عملے کے 6 افراد کی موت کی تصدیق ہوئی ہے۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے