۔،۔ میونخ سیکورٹی کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں جرمنی کے صدر کا خطاب۔،۔

شان پاکستان جرمنی میونخ۔ میونخ سیکورٹی کانفرنسmunich security conference کی افتتاحی تقریب میں جرمنی کے صدرفرانک والٹر سٹائن مائیر Frank-Walter Steinmei نے اپنے خطاب میں کہا کہ بڑی طاقتوں امریکا AmericaچینChina اور روس Russia نے مقابلے کی فضاء قائم کر کے پوری دنیا کے امن کو تباہ و برباد کر دیا ہے اسمقابلہ کی وجہ سے دنیا میں جوہری ہتھیاروں کی نئی دوڑ کا امکان پیدا ہو گیا ہے،جرمنی کے صدر Frank-Walter Steinmeiنے بغیر نام لئے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ٭امریکا کو دوبارہ عظیم بناوُ٭ وہ بھی ہمسائیوں اور شراکت داروں کی رقم پر اپنے ملک کو عظیم بنایا جائے گا، ان کا کہنا تھا کہ اپنے اپنے مفاددات کے حصول کے لئے دنیا میں انہی ممالک کی پالیسیوں کے باعث نفرتوں کی آگ جل رہی ہے، عالمی معاملات میں بے جا مداخلت کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ تین عالمی قوتوں امریکا، روس اور چین نے عراق، شام اور افغانستان میں مداخلت کر کے عالمی امن میں خلل ڈال دیا ہے۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے