۔،۔ایران میں کورونا وائرس کی تصدیق صحت کے مراکز میں ایمرجنسی الرٹ۔،۔

شان پاکستان ایران تہران۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس Coronavirusسے متاثر ہونے والے ممالک میں اسلامی ملک سے ایران کا اضافہ ہو گیا ہے رپورٹ کے مطابق ایران میں 4 مریضوں میں پراسروار ار خطرناک وائرس سے علامتیں ملنے پر چاروں مریضوں کے ٹیسٹ کروائے گئے جن سے دو مریضوں میں کورونا وائرس Coronavirus کی تصدیق کر دی گئی جبکہ دوسرے دو مریضوں میں انفلو ئزا تھا، ایران کے وزارت صحت کی جانب سے بیان جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا ہے کہ دونوں مریضوں کا تعلق تہران کے جنوب میں واقع شہر گہم Ghomسے ہے تاہم رپورٹ کے مطابق مریضوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ واضع رہے کہ کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے مریضوں کی تعداد 2000 سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ رپورٹ کے مطابق 74000 ہزار سے زائد مریض متاثر ہوئے ہیں وائرس ابھی تک تقریبا پچیس ممالک تک حملہ کر چکا ہے۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے