۔،۔آسٹریلیا میں پرواز کے دوران ایک انجن والے دو طیاروں میں تصادم 4 ہلاک۔،۔

شان پاکستان آسٹریلیاملبورن۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا australiaکے شہر ملبور ن Melbourneمیں دو طیاروں کے درمیان پرواز بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد خطرناک تصادم ہو گیا، خادثہ اتنا شدید تھا کہ دونوں طیارے پرزے پرزے ہو کر ہوا میں بکھر گئے، رپورٹ کے مطابق ایک طیارہ Victoriaاور دوسرا Bangor ایئر پورٹ سے اُڑا تھا۔فیڈرل ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ حادثے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں دو مسافروں کے علاوہ طیاروں کے پائلٹس بھی شامل ہیں۔ چاروں افراد کی لاشیں مل گئی ہیں۔ ایک طیارے نے منگلور ایئرپورٹ سے پرواز بھری تھی جب کہ دوسر طیارے کے بارے میں معلومات حاصل نہیں ہوسکیں۔جڑواں انجن والے دونوں طیارے جہاز اُڑانے کی تربیت دینے والے اسکول کی ملکیت ہیں۔ فیڈرل ایوی ایشن نے مذکورہ اسکول کو طیارہ حادثے سے متعلق آگاہ کر دیا گیا ہے۔ ہلاک ہونے والوں کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے