۔،۔ پرویز اختر(سعدیہ والے) شدید بیمار ہیں صحت یابی کے لئے دُعا کی درخواست۔راشد محمود خوری۔نذر حسین۔،۔

شان پاکستان جرمنی آفن باخ۔ راشد محمود غوری، سلیم پرویز بٹ،رفیق بٹ، اور نذر حسین ہم سب پرویز اختر بھائی کی صحت یابی کے لئے دُعا کرتے ہیں اور تمام حضرات سے اپیل ہے کہ ان کی صحت یابی کے لئے خصوصی طور پر نماز جمعّہ پر دُعا فرمائیں۔اے اللہ ٭لوگوں کے رب٭تکلیف کو دور کر دینے والے الحاج پرویز اختر صاحب کو شفاء عطاء فرما، تو ہی شفاء دینے والا ہے تیرے سوا کوئی شفاء دینے والا نہیں اے اللہ الحاج پرویز اختر صاحب کو ایسی شفاء عطاء فرما کہ بیماری بالکل باقی نہ رہے۔ الحاج پرویز اختر صاحب جو کسی تعارف کے محتاج نہیں بہت ہی خوش اخلاق انسان ہیں ہر کسی کا درد رکھنے والے، ہر محفل کی رونق خواہ وہ مذہبی،سماجی یا سیاسی محفل ہو، دوستوں میں بیٹھے ہوں تو دوست بچوں میں بیٹھے ہوں توشفقت سے بھرے باپ اور استاد، ہم ایک بار پھر اللہ کی بارگاہ میں دُعا کرتے ہیں کہ اے اللہ ہمیں مانگنے کا سلیقہ نہیں آتا پھر بھی ہاتھ پھیلائے اس یقین کے ساتھ تجھ سے مانگتے ہیں کہ تیرے سوا ہماری دعاوں کو قبول کرنے والا کوئی نہیں، اے مالک ہماری ٹوٹی پھوٹی دعاوں کو نہ دیکھ ہمارا تجھ پے جو یقین کامل ہے اس کو دیکھ اور ہماری حاجتوں کو پورا کر دے اور الحاج پرویز اختر صاحب کو جلد سے جلد صحت کاملا عطاء فرما دے۔(آمین ثم آمین) پاکستان جرمن پریس کے تمام عہدیداران اور شان پاکستان جرمنی کی پوری ٹیم کی دُعا ہے کہ عظمت والا رب، جو عرش عظیم کا رب ہے سے دعا کرتے ہیں کہ وہ الحاج پرویز اختر صاحب کو شفاء عطاء فرمائے اور ان کا سایہ بچوں پر ہمیشہ کے لئے قائم و دائم رکھے۔ دعا گو راشد محمود غوری، سلیم پرویز بٹ،رفیق بٹ، نذر حسین۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے