افغان طالبان اور امریکا کے درمیان 29 فروری کو معاہدے پر دستخط ہوں گے۔ذبیح اللہ مجاہد۔،۔

شان پاکستان کراچی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان کے ترجمان نے کہا ہے کہ دونوں فریقین نے باہمی طور پر طے کیا ہے کہ حتمی طور پر منظور شدہ امن معاودے پر بین الاقوامی مبصرین کی موجودگی میں دستخط کئے جائیں گے اور یہ تقریب 29 فروری 2020 کو منعقد ہو گی، ان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں قریقین معاہدے سے قبل ایک مناسب اور محفوظ ماحول وضع کریں گے اور اس موقع پر دوسرے ممالک اور تنظیموں سے وابستہ افراد بھی تقریب کا حصّہ ہوں گے تاہم ذبیح اللہ مجاہد نے یہ نہیں بتایا کہ تقریب کہاں منعقد ہو گی۔طالبان ترجمان نے کہا کہ معاہدے کے بعد قیدیوں کا تبادلہ ہوگا ، پورے افغانستان کی سیاسی اکائیوں سے گفتگو شروع ہوگی اور ملک گیر امن منصوبے کا روڈ میپ بھی وضع کیا جائے گا۔دوسری جانب افغان حکومت کے ایک عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ اس میں تینوں فریق شامل ہوں گے جن میں طالبان، امریکا اور افغان افواج شامل ہیں۔

 

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے