۔،۔ برطانیہ کے دارالخلافہ لندن کی ایک مسجد میں سفید فام شخص نے موئزن پر چاقو سے حملہ کر دیا۔،۔

شان پاکستسان برطانیہ لندن۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ریجنٹ پارک کی مشہور مسجد میں سفید فام شخص نے مقامی وقت کے مطابق 15:10 Uhrبجے مسجد کے موئزن پر اس وقت اچانک حملہ کر دیا جبکہ وہ آذان کی تیاری کر رہا تھا پولیس کو فون کال موصول ہونے پر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور بروقت کاروائی کرتے ہوئے مشکوک شخص کو چاقو سمیت گرفتار کر لیا، امدادی عملہ کے مطابق زخمی ہونے والے موئزن کی عمر لگ بھگ 70 بتائی گئی ہے رپورٹ کے مطابق چاقو کے وار ایک سے زیادہ تھے عمر رسیدہ شخص کے گلے پر بھی چاقو سے وار کئے گئے ہیں، یاد رہے یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔میٹروپول پو لیس کے مطابق زخمی کی حالت خطرے سے باہر ہے اور واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ زخمی ہونے والے شخص کو مسجد میں ہی ابتدائی طبی امداد دی گئی اور اس کے بعد اسے فوری طور پر بڑے حادثوں کا علاج کرنے والے ہسپتال لے جایا گیا۔

 

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے