۔،۔ کورونا وائرس کے باعث اموات میں مسلسل اضافہ جبکہ 86 ہزار صحت یاب۔،۔

شان پاکستان جرمنی۔ عالمی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس Coronavirus- (COVID-19)کے باعث اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے 19مارچ 2020 رات 22:00 Uhr بجے تک ہلاکتوں کی تعداد10,0001ہو چکی تھی جبکہ کورونا وائرس سے متاثر افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں جن کی تعداد 86,825ہے، ابھی تک پوری دنیا میں متاثرافراد کی تعداد 244,082 بتائی جا رہی ہے۔چین میں 3,245 ہلاکتیں اور چوبیس گھنٹوں کے دوران 34 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔امریکا میں 161 ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ برطانیہ میں بھی اموات 137 ہو گئی ہیں۔امریکا میں 1,975 اور جنوبی کوریا میں 152 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، پاکستان میں بھی کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 448 ہو گئی ہے۔اسپین میں بھی 803 افراد اب تک ہلاک ہو چکے ہیں، اس کے علاوہ فرانس میں 264، ہالینڈ میں 20، جاپان میں 24 اور سوئٹرزلینڈ میں 14 افراد کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس دنیا کے 157 ممالک میں پھیل چکا ہے جہاں اب تک 244,082افراد اس سے متاثر ہو چکے ہیں تاہم چین سمیت دنیا بھر سے 86,825افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں جب کہ 6 ہزار کے قریب افراد کی حالت تشویشناک ہے۔کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر کی معیشت بری طرح متاثر ہے جب کہ اٹلی اور اسپین سمیت کئی ممالک نے لاک ڈاؤن بھی کر دیا ہے۔سعودی عرب نے بھی ملک کو لاک ڈاؤن کرتے ہوئے تمام ممالک کے لیے پروازیں 2 ہفتے کے لیے معطل کر دی ہیں جب کہ حکومت نے معیشت کو سنبھالنے کے لیے 50 ارب ریال کے پیکج کا بھی اعلان کیا ہے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث اموات میں مسلسل اضافہ، معیشت بری طرح متاثر اور کئی ممالک نے لاک ڈاؤن بھی کر دیا ہے-7,324 کیسز سنگین حالت میں ہیں (ایمرجنسی)

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے